آئی سی سی نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کروانے کے لیے کوششیں شروع کردیں

48

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2028 لاس اینجلیس اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کروانے کی کوشش شروع کردیں۔ آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی بِڈ کے لیے ورکنگ کمیٹی بنادی گئی ہے۔


آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں کرکٹ کے شائقین موجود ہیں، خاص طور پر جنوبی ایشیا میں جہاں ہمارے 92 فیصد شائقین ہیں جبکہ خود امریکہ میں 3 کروڑ کے قریب

کرکٹ فینز ہیں اور تمام شائقین اپنے ہیروز کو اولمپک میڈل کیلئے مقابلہ کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اولمپک گیمز میں کرکٹ کا اضافہ کرکٹ اور اولمپکس دونوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ

اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو شامل کرنے سے فینز کو بھی اطمینان ہوگا اور اولمپکس میں یہ ایک شاندار اضافہ ہوگا، آئی سی سی کی پوری کوشش ہے کہ کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں شامل کیا جائے۔