کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کر نے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں، ویسٹ انڈیز میں پہلی بار ٹیسٹ میچ کھیلوں گا اور سیریزمیں بہترکارکردگی کامظاہرہ کروں گا،


باار باڈوس اور جمیکا خوبصورت مقام ہیں مگر ببل لائف آسان نہیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شاہین آفرید ی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیزکیخلاف دونوں ٹیسٹ میچ اہم ہیں اورسیریز کے لیے

انفرادی اہداف بھی بنا رکھے ہیں، یاسرشاہ، حسن علی کی واپسی سے بولنگ کمبی نیشن مزید بہتر ہوگیا ہے۔ گیانا میں بارش کے باوجود انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ میں تیاری کی ہے اور

پریکٹس میچ میں بیٹسمین اور باولرز کو تیاری کا موقع ملا۔ فاسٹ باﺅلر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ سکواڈ تسلسل سے بہتر کارکردگی پیش کر رہا ہے، ورلڈ کپ سے قبل فٹنس بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں