کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ بارہ اگست بروز جمعرات کو کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ٹھیک آٹھ بجے شروع ہوگا جو کہ ساری رات جاری رہے گا


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں اچھی کرکٹ سے ہم اپنے اعتماد میں اضافہ کرنا چاہتے تھے، یہ پلان بھی تھا کہ

مختلف کمبی نیشن آزماتے ہوئے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے، ہماری سوچ تھی کہ یہاں کیے جانے والے تجربات سے آئندہ کے پلان بنانے میں مدد ملے گی،

بیٹنگ آرڈر میں بھی کھلاڑیوں کو آزمائیں گے مگر بدقسمتی سے اتنا موقع ہی نہیں مل سکا اور 4 میچ بارش کی نزر ہو گیے۔ کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی فارم اور فٹنس پر کام کیا ہے،


کو رونا کی وجہ سےپیدا ہونے والی مشکلات میں طویل عرصے تک فیملیز سے دور رہتے ہوئے بائیوببل کی سختیاں جھیلنا کسی کے لیے بھی آسان نہیں ہوتا، اس کے باوجود کھلاڑیوں کا ذہنی اور جسمانی طور پر مستعد رہنا خوش آئند ہے،

اس کا کریڈٹ خود پلیئرز اور مینجمنٹ سب کو جاتا ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد اب نگاہیں ٹیسٹ میچز پر مرکوز ہیں، جس جوش اور جذبہ کے ساتھ ہم وائٹ بال کرکٹ کے لیے

میدان میں اترے وہی ٹیسٹ فارمیٹ کے مقابلوں میں برقرار رکھیں گے، سخت جان کیریبیئنز کو زیر کرنے کے لیے بہت محنت کرنا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی
عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی ، شاہین آفریدی ، محمد عباس، اور یاسر شاہ شامل ہیں، مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیا جائے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں