کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم مظفر آباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا سب سے زیادہ فائدہ کشمیر کو ہے، ہم سب کشمیر کاز کے لئے کھیل رہے ہیں ہم نے اس کو کامیاب کرنا ہے اچھا کھیلنا ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ کشمیر کے ٹیلنٹ کو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے ،دو کشمیری کھلاڑی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں ان سے کشمیر کے کرکٹرز کو فائدہ ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شئیر کرنا مقامی کھلاڑیوں کے لیے اچھا ہے انہیں سیکھنے کا موقع ملے گا میری نیک خواہشات تمام کشمیری کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں

ان کے لئے دعا گو ہوں، میں چاہتا ہوں کشمیر کا ٹیلنٹ سامنے آئے وہ سیکھیں ٹیلنٹ کو شوکیس کریں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ کے پی ایل کھیل کر بہت اچھا لگ رہ ہے پہلی مرتبہ یہاں مظفر آباد میں کھیل رہا ہوں،

لوکیشن بہت اچھی ہے گراؤنڈ بھی اچھی ہے مزید بہتر کیا جا سکتا ہے، لیکن شاید اس کے لئے وقت کم تھا کم وقت میں گراؤنڈ کو اچھا بنانے کی کوشش کی گئی ہے وقت ملے گا تو مزید بہتر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں