افغان کرکٹ حکام کی جانب سےپاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کی تصدیق، سیریز کب اور کہاں ہوگی؟تمام تفصیلات جانیے

95

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹ کے دیوانوں کیلئے اچھی خبر آگئی، افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکی تصدیق کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سیریز سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں یکم سے 5 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔


افغان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ سیریز کے لیے افغانستان کی ٹیم جلد سری لنکا روانہ ہوگی ۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز افغانستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی ۔ یہ تمام میچز آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ یاد رہے افغانستان پہلے ہی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔