نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان:آئی پی ایل ایک بار پھر پاکستان کرکٹ کے لئےخطرہ، بڑے کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سےمنع کر دیا

180

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کے بڑے کھلاڑی دورہ پاکستان سے باہر۔ آئی پی ایل کے باعث پاکستان نہیں آئیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ یہ نیوزی لینڈ کا 18 سال بعد دورہ پاکستان ہوگا۔


پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول کا اعلان کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے 8 سے 10 بڑے کھلاڑی آئی پی ایل کے باعث پاکستان نہیں آئیں گے اور اس کا مطلب شائقین کو کراکے ڈار مقابلہ دیکھنے کو نہیں ملے گا!۔

ان کھلاڑیوں میں ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ، جیمیسن اور مزید کھلاڑی شامل ہیں۔ بیشتر شائقین کو انتظار تھا کیوی دورہ پاکستان کریں گے اور مزے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے لیکن

اب کچھ شائقین مایوس ہیں کے سارے کھلاڑی دورہ میں شریک نہیں ہونگے۔ کچھ اس بات پر ہی خوش ہیں کے نیوزی لینڈ کم سے کم 18 سال بعد پاکستان آرہی ہے۔