کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کے آل رائونڈر معین علی کا کہنا ہے کہ جب بھی نماز کا وقت ہو تو وہ امپائرز کو بتا کر نماز پڑھنے چلے جاتے ہیں. ایک ریڈیو کو انٹرویو کے دوران معین علی کا کہنا تھا کہ میرا ہرایک کے لیے یہی پیغام ہو گا کہ


آپ اپنی اپنی فیلڈ میں باعمل مسلمان ہو نے سے نہ شرمائیں، کھبی کبھی جب نماز کاوقت ہو اور میں فیلڈنگ کر رہا ہوں اور مجھےمحسوس ہو کہ اننگز ختم ہونے تک نماز کا وقت ختم ہوجائے گا تو

میں امپائرز کو کہتا ہوں کہ مجھےنماز پڑھنے جانا ہے اوروہ مجھے کہتے ہیں کہ آپ دو، تین اوورز کے لیے باہر جاسکتے ہو. ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے تجربے سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ

اگر ہم واقعی میں عبادت کرنا چاہیں تو دنیا کی کوئی چیز ہمیں نہیں روک سکتی. یا د رہے کہ اس سے قبل بھی ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں سب سے اہم چیزاسلام ہے اور اس کے لیے میں اپنے کرکٹ کیریئر کو بھی چھوڑ سکتا ہوں،

اپنا تبصرہ بھیجیں