کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی کپتان ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ’گولڈن ڈک‘ کی خفت سے دوچار ہونے کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر پوویلین لوٹنے والے بھارتی کپتان بن گئے۔


تفصیلات کے مطابق یہ کوہلی کے کیریئر میں بطور ٹیسٹ کپتان 9واں موقع تھا جب وہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے جب کہ یہ ان کے کیریئر کا تیسرا ’گولڈن ڈک‘ بھی تھا جو ٹیسٹ تاریخ میں کسی ہندوستانی کپتان کا بدترین ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق کپتان ایم ایس دھونی کے پاس تھا جو اپنے کیریئر میں آٹھ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ ویرات کوہلی اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 62 اننگز میں 9 مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں۔

اس فہرست میں مہندرا سنگھ دھونی 60 اننگز میں 8 مرتبہ صفر پر پوویلین لوٹے تھے، کوہلی نے 2021ء میں 9 ٹیسٹ اننگز میں 25.44 کی اوسط سے صرف 229 رنز بنائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں