کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور بھارت کے مابین میچز طویل عرصے سے بین الاقوامی ایونٹس تک محدود ہو گئے ہیں اور ان میچز سے آئی سی سی ایونٹس بہت زیادہ دلچسپ ہوگئے ہیں۔ بھارت نے ورلڈ کپ کے مقابلوں میں 7 بار پاکستان کا سامنا کیا ہے


اور 7 بار جیتا ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021ء کے پہلے مرحلے میں بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہیں اور 24 اکتوبر 2021ء کو آمنے سامنے ہوں گے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ

اس سال 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والا ہے اور سب کی نظریں بھارت بمقابلہ پاکستان میچ پر ہوں گی۔ دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین طویل عرصے کے بعد

اس میچ کو لے کر پرجوش ہیں۔ یہ میچ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندوستان اور پاکستان کی افواجوں کے درمیان سرحد پرجنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں