کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے قومی ٹیم کے معروف کھلاڑی عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ


عمرا کمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ری ہیب پروگرام کی کڑی ہے جو کہ گزشتہ ماہ شروع ہو اتھااور اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا۔ پی سی بی کے مطابق عمر اکمل نے ری ہیب پروگرام میں

اپنی غلطی پر شرمندگی کا اظہار کیا اور اینٹی کرپشن لیکچر میں شرکت کی اور تمام سوال و جواب کے سیشن میں حصہ لیا ہے،توقع ہے کہ ان کا بحالی پروگرام اگلے ماہ ختم ہو جائے گا

جس کے بعد وہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2021-22 میں شرکت کے اہل ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ عمراکمل پر الزام تھا کہ انہوں نےمشکوک افراد کی طرف سے کیے گئے رابطوں کے بارے میں بورڈ و اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع نہیں کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں