کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل)کے شاندار ایونٹ کے دوران مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں 30 سے 25 فیصد تک شائقین کو داخلے اور میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سٹیڈیم میں 30 سے 25 فیصد تک شائقین کو داخلے کی اجازت ہوگی۔


ذرائع کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہو جائے گی ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر(این سی او سی) کی اجازت کے بعد ٹورنامنٹ انتظامیہ ٹکٹوں کی فروخت کی شروعات کرے گی،مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں دس ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

ذرائع کےمطابق30سے25فیصدکےحساب سے3000 شائقین سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے،سٹیڈیم میں سماجی فاصلے کے ساتھ شائقین کو بٹھایا جائے گا اور ایس او پی پیز کی پابندی کروائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں