کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی ہرشل گبز نے بھارتی دباؤ کو ٹھکراتے ہوئے (کے پی ایل) میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کے صدر کا کہنا ہے کہ


عارف ملک کا کہنا ہے کہ ہرشل گبز بھارت کے دباؤ کو ٹھکراتے ہوئے پاکستان پہنچ رہے ہیں، ہرشل گبز کے پی ایل کا حصہ ہیں اور کسی وقت پاکستان پہنچیں گے، انڈیا کو سمجھنا چاہئے کہ کشمیر پریمیر لیگ میں کرکٹ کھیلی جارہی ہے،

سیاست نہیں ہو رہی، کے پی ایل پر مقبوضہ کشمیر میں بھی بہت جوش و خروش ہے، کوشش ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی کے پی ایل دیکھ سکیں۔ عارف ملک کا کہنا ہے کہ

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے بعد کمنٹیٹرز کو بھی اپروچ کیا ہے، بالکل اندازہ نہیں تھا کہ بھارتی بورڈ اس حد تک جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں