بھارتی بورڈ کی کشمیر پریمئر لیگ میں مداخلت! جہاں سب چپ رہے وہیں شاہد آفریدی نےاکیلے ہی بھارت کو منہ توڑجواب دے دیا

159

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں کرکٹرز کو کھیلنے سے روکنے اور انھیں دھمکی دینے پر شاہد خان آفریدی بھی بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ


بھارتی کرکٹ بورڈ ایک مرتبہ پھر کرکٹ میں سیاست ملا رہا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کے پی ایل پاکستان، کشمیر اور دنیا بھر کے کرکٹ فینز کی لیگ ہے۔ شاہد آفریدی نے عزم کا اظہار کیا کہ ہم ایک شاندار شو کریں گے، ہم ایسے رویے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔