کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی کشمیر پریمیر لیگ کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہو گئی- پاکستان کے سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو کھیلنے سے منع کردیا- کے پی ایل کا میلا سجنے کو تیار ہی تھا لیکن پی سی بی نے ایک بڑی رکاوٹ کھری کردی!


پی سی بی نے تمام سینٹرل کنٹریکٹیٹ کھلاڑیوں کو لیگ میں حصہ لینے سے روک دیا، کچھ کھلاڑی تو ویسٹ انڈیز میں ہیں البتہ پی سی بی نے باقیوں کو بھی منع کردیا تاہم اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،

کے پی ایل کی انتظامیہ نے پی سی بی کو منانے کی کوششیں شروع کردی ہیں کیونکہ لیگ کی کامیابی کے لیے تمام کھلاڑیوں کی شدید ضرورت ہے،

لیگ میں شاداب خان، محمد حفیظ، فخر زمان، حسن علی نے حصہ لینا تھا- شیڈول کے مطابق لیگ کا آغاز 6 اگست سے ہونا ہے اور 16 اگست تک میلا جاری رہے گا- مظفرآباد لیگ کی میزبانی کرے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں