چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان، ٹیم مینجمنٹ نے سب کے پسندیدہ کھلاڑی کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا

96

کر کٹ سے جڑی ہر خبر اور زبر دست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 4 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ 3 جولایی بروز منگل کو کھیلا جایے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جایے گا، 2 میچ بارش کی نذر جبکہ 1 میں پاکستان کامیاب رہا،


پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ مصباح الحق نے انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے اور پھر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے فائنل کمبی نیشن کی جانب بڑھ رہےہیں،

تاہم مڈل آرڈر کا مسئلہ ابھی بھی مو جود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے تجربات کر رہے ہیں، ویسٹ انڈیز میں ہر گیم اہم ہے، ہوم ٹیم کے خلاف اچھا پرفارم کرکےاعتماد بحال کریں گے۔

ٹیم کےسینئر کھلاڑی محمد حفیظ کی پرفارمنس پر بات کر تے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ اس طرح رنز نہیں کر پا رہے جیسا کہ ماضی میں کیے ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ وہ فارم میں آجائیں گے۔


ہیڈ کوچ کا مزیدکہنا تھا کہ مجموعی طور پر ٹیم بہتر ہے، کمزوریوں پر قابو پالیں تو اچھے نتائج دیں گے۔ نوجوان کرکٹر اعظم خان کا دفاع کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ

اعظم خان کو ایک اننگز کی بنیاد پرجج نہیں کر سکتے۔ انھوں نے انگلینڈ کے خلاف شکست پر بات کر تے ہوئے کہا ہےکہ انگلش سر زمین پر ہمیں کنڈیشنز بہت زیادہ مختلف نہیں ملی تھیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےکہا ہے کہ میرے اوپر کپتانی کا کوئی پریشر نہیں ہے۔ جب میں بیٹنگ کر تا ہوں تو بیٹنگ پر میرا سارا فوکس ہو تا ہے۔ آپ کپتانی کے بارے میں فیلڈنگ میں جا کر سوچتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے
شرجیل خان، فخر زمان، بابر اعظم ، محمد رضوان، محمد حفیظ، سرفراز احمد، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم، حسن علی، اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، مزید پچ اور موسم دیکھ کرہتمی فیصلہ کیا جائے گا،