کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی دھمکیوں کے باوجود سری لنکن آل راؤنڈر تلکا رتنے دلشان نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کودھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو


ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے۔ بھارت کی دھمکی پر جنوبی افریقہ کے اوپنرہرشل گبز، انگلینڈ کے سپن باؤلر مونٹی پنیسر، میٹ پرایئر ودیگر نے

لیگ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔ تاہم سابق سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے بھارتی دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں