کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سری لنکا نے بھارت کو تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست دیکر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم نے 82 رنز کا ہدف باآسانی پورا کرلیا۔ بھارت کی ٹیم تیسرے ٹی 20 میچ میں ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی


اس کی چار وکٹیں پاور پلے میں ہی گرگئیں۔ جس کے بعد بھارتی ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے سپن باؤلر کلدیپ یادیو 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ صرف تین بھارتی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسان ہدف کے آغاز میں سری لنکا کی پہلی وکٹ پاور پلے کے دوران ہی گرگئی ,تاہم سری لنکا کے بلے بازوں کی جانب سے سکور بنانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ سری لنکا نے 15ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں