بابراعظم جلد ویرات کوہلی سےبڑا بیٹسمن بن جائے گا: شاہد آفریدی نے حیران کن بیان دے ڈلا

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بابراعظم ویرات کوہلی سے بڑا بیٹسمین بن جائے گا ، میچ جیتنے کے لئے مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنا ضروری ہے،


پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی میں بہترین ہے۔ کراچی میں ایک تقریب کےدوران میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی سٹرینتھ کے مطابق کھیلیں تو کامیابی ملے گی۔ انہوں نےکہا کہ

رضوان اور بابراعظم کی پارٹنرشپ کافی اہم رہی، ایسی بات نہیں کہ ٹیم میں سٹارز نہیں، سب سٹار پلیئرز ہیں۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ون ڈے کےمطابق اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا، وقت کےساتھ ساتھ چیزیں تبدیل ہوتی ہیں۔

شاہد آفریدی نےکہا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشن پاکستان کوسوٹ کرتی ہے، ورلڈ کپ میں فائدہ ہوگا ، ضروری نہیں کہ ہر پلیئر ہرمیچ میں اچھا کرے۔مشکل وقت میں ٹیم کو سپورٹ کرنا ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *