مکمل فٹ ہو گیا ہوں!بحیثیت آل راؤنڈر میری کارکردگی زیادہ تر کھلاڑیوں سےبہتر ہے: انورعلی نےبھی کم بیک کی تیاری کرلی

86

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی فاسٹ بائولر انور علی نے دعوی کیا ہے کہ آل راؤنڈر کی حیثیت سے ان کی کارکردگی پچھلے دو سیزن میں ڈومیسٹک وائٹ بال کرکٹ کے زیادہ تر کھلاڑیوں سے بہتر ہے۔ ایک انٹرویو میں انور علی نے کہا کہ


انورعلی نے کہا کہ وہ انجری سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ انورعلی نے کہا کہ میں گذشتہ کچھ سالوں سے انجری کی وجہ سے جدوجہد کر رہا تھا لیکن

اب میں پوری طرح فٹ ہوں اور باقاعدگی سے پوری دنیا میں ڈومیسٹک کرکٹ اور لیگ کھیلتا ہوں۔ اگر آپ پچھلے کچھ سالوں میں ڈومیسٹک وائٹ بال کرکٹ میں میرے ریکارڈ کو دیکھیں تو

مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو بہت سے ایسے کھلاڑی ملیں گے جنہوں نے آل راؤنڈر کی حیثیت سے مجھ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ انہوں نے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی اور حسن علی کی مستقل مزاجی کو بھی سراہا۔