ویسٹ انڈیز نے یہ کام کیوں کیا؟یہ پاکستان کی بےعزتی ہے! انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کوکھری کھری سنا دی

303

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انضمام الحق نے کہاکہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ ویسٹ انڈیز نے اس طرح کی تجویز کیوں پیش کی،پھر پی سی بی نے اس سے اتفاق بھی کیوں کرلیا، آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے معاملے کا پاکستانی سیریز سے کیا تعلق تھا؟


انھوں نے کہا کہ پاکستان کا میزبان ٹیم سے آخری ٹی ٹوئنٹی 3اگست کو کھیلا جانا ہے۔ ٹیسٹ سیریز 12تاریخ کو شروع ہوگی،9دن کے وقفے کی وجہ سے مختصرفارمیٹ کے پانچوں مقابلے مکمل کیے جا سکتے تھے،

ویسٹ انڈین بورڈ نے پاکستان کرکٹ کی بے توقیری کردی، حیرت ہے کہ پی سی بی نے اس کو قبول بھی کرلیا۔ آئی سی سی کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ انضمام الحق نے کہا کہ پہلے ورلڈکپ کی تیاری کا

جواز دیتے ہوئے ٹیسٹ میچ کی قربانی دی گئی، اب ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کم کردیا گیا، اگر کو رونا کیس آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں آیا تو اس کو متاثر ہونا چاہیے تھا، پاکستان کا ایک میچ کیوں ختم کیا گیا۔