کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا۔ برج ٹاؤن میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ


ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سیریز بہت اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنی بینچ اسٹرنتھ بھی چیک کریں گے تاکہ کمبی نیشن بناسکیں، ورلڈ کپ سے قبل ہمیں اپنا کمبی نیشن دیکھنا ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں پہلے والی غلطیوں کو نہیں دہرانا اور ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فیلڈنگ پر بہت کام کیا ہے،

اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کسے کھلانا ہے اس کا فیصلہ تقریباً کر چکے ہیں۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز میں کنڈیشنز مختلف ہیں کوشش ہے سب کو متواتر مواقع ملیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں