کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے کے مقابلے میں ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے، پاکستان کو مثبت انداز میں جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے،


انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ہی کامیابی ملی، جہاں ہماری بیٹنگ کامیاب رہیں، وہیں پاکستان کی بولنگ بھی عمدہ رہی۔

انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم بی یا سی نہیں ہوتی، بابر اعظم مستقبل میں ویرات کوہلی سے بڑا کرکٹر بن سکتا ہے، وہ دن دور نہیں جب بابر اعظم ویرات کوہلی سے بھی آگے نکلے گا،

یہ درست نہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی اسٹارنہیں، پاکستان کوکامیابی دلوانے والے اسٹارز ہی ہیں، دراصل جب ہم جیتتے ہیں تو زبردست پزیرائی ملتی ہے اور شکست پر تنقید کی جاتی ہے، یہ رویہ مناسب نہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں