میں اس سپر سٹار کھلاڑی جیسا بڑا آل راؤنڈر بننا چاہتا ہوں، حسن علی نے شاندار بات کہہ دی

126

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
فاسٹ باؤلنگ اور حال ہی میں بیٹنگ کے دوران اپنی پاور ہٹنگ صلاحیتوں سے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بننے والے27 سالہ قومی کرکٹرحسن علی کا کہنا ہے کہ وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں ایک مستند آلراؤنڈر بننا چاہتے ہیں۔


حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہی نہیں بلکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی خود کو ایک مستند آل راؤنڈر کہلوانا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں وہ نیٹ پریکٹس کے دوران

اپنی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ وسیم اکرم، عبدالرزاق اور اظہر محمود جیسا آل راؤنڈ کرکٹر بننے کے خواہشمند ہیں۔ بیٹنگ آرڈر کی وجہ سے انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں

عموماََ ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کا موقع ملتا ہے ، لہٰذا وہ نیٹ سیشنز میں ان ڈیتھ اوورز میں پاور ہٹنگ کی خصوصی مشق کررہے ہیں۔ وہ کوشش کرتے ہیں کہ یارکرز اور باؤنسرز کو باؤنڈری لائن کے باہر بھجوانے کی اچھی پریکٹس کریں۔