کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق حشمت اللہ شاہدی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جمعہ کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک ٹویٹ میں 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا


افغان ٹیم رواں سال ستمبر میں پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ سکواڈ میں افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان کو شامل نہیں کیا گیا، جبکہ باقی کھلاڑیوں میں

رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اٹل، رحمت شاہ اور نجیب زدران شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں اکرام علی خیل، شاہد کمال، محمد نبی، کریم جنت، عظمت عمر زئی، راشد خان اور

عبدالرحمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ نوین الحق، مجیب الرحمن، فضل الحق فاروقی اور نور احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سیریز کے لئے چار ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں