کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز میں اعتماد کی بحالی کا سفر شروع کرنے کا خواہاں ہیں۔بارباڈوس سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ


مصباح الحق نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریز سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ فائنل کرنے کی بات کی تھی، اس کے بہت قریب ہیں تاہم مسائل اب بھی ہیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ بولنگ میں تشویش کے کئی پہلو ہیں، بولرز نے کئی بڑے سکور والے اوورز بھی کیے جن کا میچز کے نتائج پر اثر پڑا، وجوہات کا جائزہ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

کوئی بھی ٹیم اچھی کرکٹ نہیں کھیلتی تو پہلے یا بعد میں بیٹنگ سے زیادہ فرق نہیں پڑتا، بہرحال انگلینڈ میں جو بھی ہوا، اس کو بھلا کر اب اعتماد کی بحالی سفر شروع کرنا ہوگا، ورلڈکپ کے پیش نظر بھی ٹیم کا فتوحات کے ٹریک پر آنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں