کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل ہوکر ساتویں نمبر پر آگئے، بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں ۔


پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد جاری نئی پلیئرز رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ انگلینڈ کی خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں 176 رنز بنا کر

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی ہے۔رضوان نہ صرف سیریز کے ٹاپ بیٹسمین بنے بلکہ رینکنگ میں بھی گیارہویں سے ساتویں نمبر پرآگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں