پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، شیڈول اور میچ ٹائمنگ کا اعلان، قومی کرکٹ ٹیم بھی ویسٹ انڈیز پہنچ گئی

355

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ ٹیم دو رہ انگلینڈ مکمل کرکے ویسٹ انڈیز پہنچ گئی۔قومی سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اور دیگر سٹاف ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی سکواڈ کی کوویڈ 19 آرائیول ٹیسٹنگ کی جائے گی


جس کے نتائج منفی آنے پر تمام کھلاڑی کل سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کریں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دوٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 27 جولائی کو رات 8 بجے بارباڈوس میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 جولائی کو اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا،

چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 1 اگست کو اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا، جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ 12 اگست سے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اگست سے کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی میچ رات کو 8 بجے شروع ہونگے اور ٹیسٹ میچ رات کو 7 بجے،