بابر اعظم ایک اوراہم سنگ میل کے قریب پہنچ گئے

152

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بابر اعظم نے پہلے میچ میں 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دوسرے میچ میں انہوں نے 22 رنز بنائے۔ بابراعظم بلے بازوں کی ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان پہلے نمبر پر موجود ہیں۔


اس سیریز کے دوران ڈیو ڈ میلان اب تک بری طرح نا کام رہے ہیں اور ان کا سکور ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہو سکا ہے، پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں

نمبر ون بلے باز بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اگر آج ہونے والے میچ میں بھی با براعظم ففٹی سکور کرتے ہیں تو قوی امکان ہے کہ وہ ون ڈے کے ساتھ ساتھ ٹی 20 رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرلیں۔

محمد رضوان بھی ٹی 20 کرکٹ کے ٹاپ 10بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں،وہ اس وقت 11ویں نمبر پر موجود ہیں۔