کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر میں چیئر مین پی سی بی ہوتا تو تو ٹاس جیت کر باولنگ کے فیصلے پر کپتان سمیت ٹیم مینجمنٹ کو عہدوں سے فارغ کر دیتا۔


انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں اس وقت سخت گرمی پڑرہی ہے ایسے میں پچ بالکل پھٹہ ہوتی ہے، مجھے سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیوں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کےتمام لڑکے پہلے بھی انگلینڈ کادورہ کر چکے ہیں ایسی پچ کو دیکھ کر اس طرح کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ دو سو رنز کا ہدف حاصل کر سکتا ہے مگر

پاکستان میں یہ صلاحیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان یہ سیریز ہاری تو اس کی پوری ذمہ داری ٹیم انتظامیہ پر ہو گی جنہوں نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں