محمد رضوان نےٹی ٹونٹی کرکٹ میں ڈیوڈ میلان، بابراعظم اور ویرات کوہلی سب کوپیچھے چھوڑ دیا

298

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
محمد رضوان ٹی 20 کرکٹ کے کنگ بن گئے جب کہ ایک سال میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز کا پاکستانی ریکارڈ وکٹ کیپر بیٹسمین کے نام ہو گیا۔ محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ


ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، وکٹ کیپر بیٹسمین نے یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 63 رنز کی اننگز کے دوران حاصل کیا، انھوں نے اب تک 593 رنز اسکور کیے ہیں۔

اس سے قبل فخر زمان نے 2018 میں 576 رنز بنائے تھے، محمد رضوان اور بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے کسی بھی وکٹ کیلیے دوسری بڑی 150رنز کی شراکت بنائی، اوپنرز کی اسی جوڑی نے

جنوبی افریقہ کیخلاف 197رنز جوڑے تھے، ان کے سوا صرف شیکھر دھون اور روہت شرما نے ہی 150رنز کی 2پارٹنر شپس قائم کی ہیں۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنی ٹیم کو 3بار سنچری کا آغاز فراہم کیا،