کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
تین میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی، میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ


ہم نے بہت زیادہ سکور کھا یا جس کی وجہ سے شکست ہوئی ۔ جو مومینٹم بلے بازوں نے شروع میں بنا یا اس کے آگے لے کر نہیں چل سکے ۔کپتان نے کہا کہ

میری اپنی وکٹ ایک اہم وقت پر گری لیکن ہمیں رنز کا تعاقب کرنا چاہیے تھا کیونکہ ہم یہ پہلے کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے سپن باولرز سے خوش ہوں لیکن

ہمارے فاسٹ باولرز کو بہت زیادہ سکور پڑا اور ہم اگلے میچ میں اس چیز پر کام کریں گے ۔بابراعظم نے مزید کہا کہ اگلے میچ میں پرفارمنس بہتر کرنے کی امید رکھتا ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں