بھارتی شائقین نے سعود شکیل کو پاکستان کا کوہلی قرار دیدیا

150

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی شائقین نے سعود شکیل کو پاکستان کا ویرات کوہلی قرار دے دیا۔ پاکستانی بیٹسمین کی ہیلمٹ پہنے تصویر کی بھارتی کپتان سے مشابہت کے اس وقت سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔ ایک شائق نے کہا کہ


آخرکار پاکستان کو بھی اپنا ویرات کوہلی مل گیا، ایک اور شائق نے لکھا کہ ہرکوئی فٹبال دیکھنے میں مگن تھا کسی نے نوٹس ہی نہیں کیا کہ ویرات کوہلی پاکستان کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سعود شکیل نے ففٹی اسکور کی تھی تاہم گرین شرٹس کو سیریز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔