کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ اُن کی رننگ بہتر بنانے میں بابر اعظم کا کردار اہم ہے۔ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے


پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 150رنز کی شراکت پر گفتگو کی۔ اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا ابتدائی چند گیندیں احتیاط سے کھیلیں گے، اننگز کے آغاز میں محمد رضوان کو

مشکل ہوئی تو خود چارج لیا تاکہ دباؤ نہ آئے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہم شروع میں ہر اوور میں 10 یا 8 رنز بنانےکی حکمت عملی پر کاربند تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ سیریز جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ دوسری جانب محمد رضوان نے کہا کہ ہم دونوں کی کامیابی میں سب سے اہم بات کریز پر مشاورت ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں