کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ 18 جولایی بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جایے گا، پاکستان نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے


قومی ٹیم کے کپتان نے سیریز جیتنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ابتدائی چند گیندیں احتیاط سے کھیلیں گے، اننگزکے آغازمیں محمد رضوان کے لیے مشکل ہوئی توخود چارج لیا تاکہ پریشر نہ آئے۔

شروع میں ہر اوورمیں دس یا آٹھ رنزبنانے کی حکمت عملی پرکاربند تھے، ڈیوڈ ویلے کوپچ سے مدد مل رہی تھی۔ بابراعظم کا کہنا ہے کہ کارکردگی میں تسلسل کوبرقراررکھتے ہوئے انشاءاللہ سیریزجیتنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے
فخر زمان، محمد رضوان ، بابر اعظم ، محمد حفیظ، اعظم خان ، سہیب مقصود، اماد وسیم ،شاداب خان ، محمد حسنین ، حارث رؤف ،اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیا جائے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں