بابراعظم نےانگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میں رضوان کے ساتھ 150 رنز کی پارٹنر شپ کاراز بتا دیا

74

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں رضوان کے ساتھ عمدہ پارٹنرشپ اور کامیابی کا نسخہ بتادیا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان نے


سیریز جیتنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ابتدائی چند گیندیں احتیاط سے کھیلیں گے، اننگزکے آغازمیں محمد رضوان کے لیے مشکل ہوئی توخود چارج لیا تاکہ پریشر نہ آئے۔

شروع میں ہر اوورمیں دس یا آٹھ رنزبنانے کی حکمت عملی پرکاربند تھے، ڈیوڈ ویلے کوپچ سے مدد مل رہی تھی۔ بابراعظم کا کہنا ہے کہ کارکردگی میں تسلسل کوبرقراررکھتے ہوئے انشاءاللہ سیریزجیتنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

محمد رضوان نے بتایا کہ ہم دونوں کی کامیابی میں سب سے اہم بات ہماری کریزپرمشاورت ہوتی ہے، دوسرے اینڈ پرکھڑے ہوکرآپس میں مشاورت کرتے رہتے ہیں، میری رننگ بہتربنانے میں بابراعظم کا کرداراہم ہے۔