ون ڈے سریز کلین سوئپ کا بدلہ ،پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو عبرتناک شکست دے دی

74

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو 31رنز سےشکست دے دی ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20اوورز میں

مقررہ 20اوورزمیں مقررہ 20اوورز میں 232رنز بنائے جس کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 201رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔تفصیل کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور وکٹ کے چاروں جانب شاٹس کھیلیں۔بابراعظم نے آج اپنی 19ویں جبکہ محمد رضوان نے 7ویں ففٹی مکمل کی۔محمد رضوان 41گیندوں پر63 رنز بناکر آوٹ ہوئے ،

ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔محمد رضوان کی وکٹ لیوس گریگری نے حاصل کی۔صہیب مقصود سات گیندوں پر 19 رنز بناکر آوٹ ہوئے ان کی وکٹ ٹام کرن نے حاصل کی۔کپتان بابر اعظم 49گیندوں پر 85 رنز بناکر آؤٹ ہوئے

ان کی شاندار اننگز میں آٹھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے ان کی وکٹ ڈیوڈ ولی نے حاصل کی۔محمد حفیظ 10 گیندوں پر 24 رنز بناکر آوٹ ہوئے ،