انگلینڈ میں بھارتی کرکٹ اسکواڈ پر کو رونا وائرس کےوار

56

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ میں بھارتی کرکٹ اسکواڈ پر کو رونا وائرس نے حملہ کردیا، رشبھ پنٹ کے بعد 4 افراد لندن کے قرنطینہ میں چلے گئے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق قرنطینہ میں جانے والے 4 افراد میں ایک کوچ اور دو کھلاڑی شامل ہیں،

تمام افراد لندن میں 10 روز کا قرنطینہ مکمل کریں گے۔ قرنطینہ میں جانےوالے افراد میں کوچنگ اسٹاف کے ایک سینئر رکن ہیں، ایک سینئرکھلاڑی ایک ریزرو کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کا ایک رکن بھی شامل ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق سپورٹ اسٹاف کے رکن کا 14 جولائی کو کو رونا ٹیسٹ مثبت آیا، رشبھ پنٹ کا کوویڈ ٹیسٹ 10 جولائی کو مثبت آیا تھا، جبکہ فیملی کے ساتھ دورے پر سینیئر کوچ کے نئے ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔ سینیئر کرکٹر اور ریزرو کرکٹر کے تازہ ٹیسٹ بھی کلیئر ہیں۔