کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولر محمد عامر قومی اسکواڈ کا حصہ شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں میدان میں آگئے۔ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو موجودہ قومی اسکواڈ کا بہترین فاسٹ بولر بھی قرار دیا۔


محمد عامر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میرے خیال سے شاہین شاہ آفریدی موجودہ اسکواڈ میں پاکستان کے سب سے بہترین فاسٹ بولر ہیں۔ محمد عامر نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹوئٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ

آپ اپنے ارادے سر بلند رکھیں، آپ نے پہلے بھی کارکردگی دکھائی اور آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ عامر نے شاہین شاہ آفریدی کو مشورہ دیا کہ وہ توجہ حاصل کرنے کے متلاشی ناقدین کی باتوں پر کان نہ دھریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں