اس پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس کلب لیول کی ٹیم سے بھی گری ہوئی ہے، پاکستانی ٹیم کی شکست پر تنویر احمد نے تنقید کے نشتر چلا دیے

55

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی پوری ٹیم41 اوور میں 195 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔


اپنے یو ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوے تنویر احمد قومی ٹیم پر برس پڑے، انکا کہنا تھا پاکستاںی ٹیم نے خراب بولنگ کی فہیم اشرف اور حارث رؤف نے میچ گنوایا، پاکستانی ٹیم مع سارے ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ بیٹسمین کھیل رہے ، سلیکشن ہی بنیادی وجہ ہے اس کے بعد کوچز بھی اپنا کام نہیں کر رہے،