بنگلہ دیش کے معروف کھلاڑی نے 150 رنز بنانے کے بعد اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

58

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر محمود اللہ نے زمبابوے کے خلاف 150 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ زمبابوے کے خلاف میچ میں محمود اللہ نے پہلی اننگز میں 150 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔


میچ کے تیسرے روز محمود اللہ نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو حیرت میں ڈال دیا۔ محمود اللہ کا کہنا ہے کہ

وہ محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ محمود اللہ 49 ٹیسٹ میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ 197 ون ڈے اور 89 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکے ہیں۔

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2764، ون ڈے میں 4410 اور ٹی ٹوئنٹی میں 1507 رنز بنا رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ٹیسٹ میں 43، ون ڈے میں 76 اور ٹی ٹوئنٹی میں 31 وکٹیں لے چکے ہیں۔