کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے کر 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ حسن علی نے 51 رنز کی عوض انگلینڈ کے 5 شکار کیے تھے اور 17 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے تھے۔


قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ بیک ٹو بیک میچز ہار گئے افسوس ہے، وکٹ پر ٹک جاتا تو رزلٹ مختلف ہوسکتا تھا۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ کوشش کی تھی کہ

جارحانہ انداز اپنا کر انگلینڈ کو بیک فٹ پر لے جاؤں۔ 300 رنز آج کل کا اسکور ہے، ہم نے پھر بھی انگلینڈ کو کم اسکور پر روکا۔ انہوں نے کہا کہ بولنگ یونٹ نے اچھا پرفارم کیا،

بیٹسمین ٹھیک طرح پرفارم نہیں کرسکے، ہماری زیادہ کرکٹ ایشیا میں ہوئی، پی ایس ایل بھی یو اے ای میں کھیلی، مختلف کنڈیشنز کی وجہ سے ہماری بیٹنگ کو یہاں مشکلات پیش آئی۔ لارڈز میں پانچ وکٹ لینا اعزاز کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں