کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کارڈف میں جو کارکردگی رہی ٹیم اس سے کئی بہتر ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے پیغام کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں


ان کا کہنا ہے کہ کارڈف میں برا دن تھا لارڈز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دوسرے ون ڈے میں مداح حوصلہ بڑھانے کے لیے میدان میں آئیں گے۔

فاسٹ بولر نے بتایا کہ جب بھی میچ میں برا کھیلیں تو سب اکٹھے ہوکر غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں، کوچز اور اینالسٹ کی مدد سے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ ہم لارڈز میں کم بیک کریں گے اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، لارڈز کے میدان میں ہماری حالیہ کارکردگی بہتر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں