کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر کے دکھا دینے والے ثاقب محمود کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں کھیلنے کے چکر میں وکٹیں گنوائیں۔


میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ثاقب محمود نے کہا کہ بطور ٹیم آپ جیتنا جب کہ بطور کھلاڑی آپ اس جیت میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ جیت کیلئے سب سے ضروری ہے کہ آپ کنڈیشنز کو پڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے بڑے شاٹس لگانے کی کوشش کی لیکن ہم نے اٹیکنگ انداز میں فیلڈنگ کی، امید ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو اس جیت سے اعتماد حاصل ہوگا۔

دوسری جانب پہلی بار کپتانی کرنے والے بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو یہی پیغام دیا تھا کہ وہ حالات کا مزہ لیں اور میچ میں وہی کرے جو وہ اپنی کاؤنٹیز کیلئے کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں