کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کی تجربہ کار ٹیم کو ہرانے والی نو آموز ٹیم کے ساتھ پہلی بار کپتانی کرنے والے بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو یہی پیغام دیا تھا کہ وہ حالات کا مزہ لیں اور میچ میں وہی کرے جو وہ اپنی کاؤنٹیز کیلئے کرتے ہیں۔


بین سٹوکس نے کہا کہ ان کی ٹیم نے بہت ہی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس نے ان کی پہلی بار کی کپتانی کو آسان بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کو بالکل نو آموز کھلاڑیوں کا ایک گروپ دے دیا جاتا ہے تو

آپ کو پرفارمنس کیلئے بڑی جان مارنی پڑتی ہے لیکن پہلے ون ڈے میچ میں ہماری ٹیم پر کسی بھی لمحے پریشر نہیں آیا۔ کرکٹ کا ہر میچ اتنا آسان نہیں ہوتا لیکن میں نے اپنے کھلاڑیوں کو

پیغام دیا تھا کہ ہم جس صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں اس کو سر پر سوار کرنے کی بجائے اس کا مزہ لیں اور میچ میں وہی کریں جو وہ اپنی کاؤنٹیز کیلئے کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں