اکثر ایسا ہو جاتا ہے کہ پورا دن آپکا نہیں ہوتا، انضمام الحق نے حیران کن بات کہہ دی

56

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے جواز دیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کرکٹ میں ایسا ہوجایا کرتا ہے، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ پورا دن آپ کا نہیں ہوتا ہے.


میں پاکستانی ٹیم کو یہ مشورہ دوں گا کہ گھبرانا نہیں ہے ،ایسا ہوجاتا ہے ،پہلے 5 اوورز میں ہی فیصلہ ہوگیا تھا کہ کیا ہونے والا ہے، یہ دن اس لئے بھی آتا ہے کہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں،

کبھی کسی کو آسان نہیں لیں.صہیب کا رن آئوٹ ہونا غلط تھا، اگر وہ کھڑا رہ جاتا تو شاید 250 کے قریب اسکور بن جاتے تو بائولرز کو حوصلہ ملتا کہ وہ انگلینڈ کو آئوٹ کریں.

انضمام نے ٹیل اینڈرز پر شدید تنقید کی کہ حسن اور فہیم نے 50 اوورز پورے کھیلنے کی کوشش ہی نہیں کی،رک کر آرام سے کھیلتے تو اسکور بھی ہلکا ہلکا بنتا جاتا لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا ہے،


پھر دوسرا مایوس کن لمحہ یہ تھا کہ ہمارے بائولرز بھی نئی بال سے 3 سے 4 کھلاڑی آئوٹ نہ کرسکے، مجھے توقع تھی کہ شاید ہمارے بائولرز سنبھل کر بال کریں گے،

میرا مشورہ ایک اور بھی ہے کہ اگلا میچ آرام سے کھیلیں. انضمام کہتے ہیں کہ آج ناکامی کے باوجود پاکستانی ٹیم بڑے عرصہ کے بعد ایک ٹیم کی شکل لگی، حالانکہ یہ جنوبی افریقا میں جیتے مگر اس وقت یہ ٹیم نہیں لگی تھی،

آج یہ ٹیم کی شکل میں دکھائی دی. انضمام کہتے ہیں کہ میری یہ بات سب کو عجب لگے گی کہ ہاری ہوئی ٹیم کو میں اچھی شکل کی کیسے بول رہا ہوں لیکن میں فتح وشکست سے نکل کر ٹیم کمبی نیشن اور ٹیم ورک کی بات کر رہا ہوں کہ

سب نے یکجا ہوکر کھیلنے کی کوشش کی ہے. بابر اعظم اس شکست سےمت گھبرائیں اور اچھی ٹیمیں و اچھے کھلاڑی و کپتان ایسے دھکے کے بعد پہلے سے زیادہ اچھے انداز میں کھڑے ہوتے ہیں اور جیتنے کی کوشش کرتے ہیں.