کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اگلے میچ میں جیت کیلئے جان لڑا دیں گے۔ انگلینڈ سے میچ ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ آج کے میچ کا سارا کریڈٹ


سارا کریڈٹ انگلینڈ کی ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔ ہماری ٹیم مومینٹم نہیں پکڑپائی اور نہ ہی کوئی بڑی پارٹنر شپ لگ سکی۔ فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ہی

فارم میں ہیں اور انہوں نے آج کے میچ میں بھی اپنی فارم برقرار رکھی۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے لارڈز کے میچ پر نظریں رکھی ہوئی ہیں، ہمیں سخت محنت کرنی ہوگی اور

جیت کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 141 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں