عمر اکمل نے آخر کار اعتراف کرتے ہوئے پوری قوم سےمعافی مانگ لی ،ویڈیو بیان جاری

98

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے 2020 میں ہونے والی اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے قوم اور دنیا بھر میں کرکٹ کے فینز سے معافی مانگ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عمرا کمل نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ


عمرا کمل نے کہا ہے کہ ” 17 ماہ قبل 2020 کو ایسی غلطی ہوئی جس سے میرے کیریئر اور کرکٹ دونوں کو نقصان پہنچا، مجھ سے غلطی یہ ہوئی کہ کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا جو

میں وقت پر اینٹی کرپشن یونٹ کو نہ بتا سکا جس کی وجہ سے مجھے 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا، کرکٹر ہو کر میں کرکٹ نہ کھیل سکا، یہ عرصہ گزارنا میرے لیے بہت مشکل تھا،

اس دوران میں نے بہت کچھ سیکھا ، میں اعتراف کرتاہوں کہ اس غلطی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کی بدنامی ہوئی اور میں اس پر اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ کے فینز سے معافی مانگتاہوں۔