یونس خان کیساتھ ویڈیو وائرل ہو نے کا معاملہ، بالآخر یاسر شاہ میدان میں آگئے

310

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کےمایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ اور لیجنڈری بیٹسمین یونس خان کی خوشگوار موڈ میں وائرل ہونے والی ویڈیو پر سپنر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ یونس خان کےساتھ وقت گزار کر اچھا لگتا ہے،


یاسر شاہ نے کہا کہ یونس خان مجھ سے اپنے بچوں کی طرح محبت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ نے کہا کہ جس طرح انہوں نے میرے بال بنائے وہ صرف اپنے بیٹے کے بناتے ہیں، جس وقت وہ بال بنا رہے تھے اندازہ نہیں تھاکہ کوئی ویڈیو بنا رہا ہے۔