کر کٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے مداحوں کے متعدد سوالوں کےجواب دیئے۔ شاہد آفریدی سے ان کے چاہنے والوں نے ماضی کی اور موجودہ کر کٹ سے متعلق سوالات پو چھے۔ ایک صارف نے


ایک صارف نےاستفسار کیا کہ ” کریز پر بیٹنگ کرتےوقت آپ کا فیورٹ پارٹنر کون ہے ؟” پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کریز پر سعیدانور کو اپنا فیورٹ پارٹنر قرار دیدیا۔

فاسٹ بالر جنید خان سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئےشاہد آفریدی نے کہا کہ جنید خان کو مزید مواقع ملنےچاہئیں۔ جارحانہ بیٹنگ کرنے والے کھلاڑیوں سے متعلق سوال پر

شاہد آفریدی نےکہا کہ آسٹریلیا کے میکسویل اور ایرن فنچ ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ موجودہ دور میں ان کے پسندیدہ آل راؤنڈر انگلینڈ کے کھلاڑی بین اسٹوکس ہیں جبکہ فاسٹ بالر پیٹ کمنز دنیا کے بہترین بالر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں