کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
کشمیر پریمیئر لیگ کا انعقاد اگست میں مظفر آباد میں ہو رہا ہے، گذشتہ روز پی ایس ایل کی تمام 6 فرنچائزز نے مشترکہ طور پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو ای میل میں


کے پی ایل کے انعقاد اور بورڈ کی جانب سے اجازت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ٹیم مالکان کا کہنا ہے کہ جب پی ایس ایل کے قیام  کیلیے ہم پی سی بی سے ملے تو ہمیں یقین دلایا گیا تھا کہ

یہ ملک  کا واحد ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہوگا، مگر اب ایک اور لیگ کے انعقاد اور ملکی و غیرملکی کرکٹرز کو شمولیت کی اجازت دے دی، بالکل پی ایس ایل کے انداز میں ڈرافٹ کا انعقاد کیا گیا،

کے پی ایل کو منی پی ایس ایل سمجھا جائے گا، کے پی ایل کا انعقاد پی ایس ایل کی قدر کو کم کردے گا، اس سے ہمیں بھی اسپانسرز وغیرہ کے حصول میں مشکلات ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں